حیدرآباد ۔7۔مئی(اعتماد نیوز) 12مئی کو اتر پردیش کے وارناسی حلقہ پارلیمنٹ جس پر پورے ملک کی توجہ مرکوز ہے اس وارناسی میں ریکارڈ سطح پر پر امن رائے دہی کے لئے 20ہزار نیم فوجی دستوں کو متعین کر دیا گیا۔ اس
حلقہ بی جے پی کے پی ایم امیدوار نریندر مودی ‘ اور عام آدمی پارٹی کے اروند کیجروال کے درمیان کانٹے کی ٹکر کا مقابلہ ہے۔ اسکے علاوہ اس حلقہ میں کئی سرکاری عہدیداروں ‘ریاستی اور مرکزی فوجی دستوں کو بھی متعین کرتے ہوئے سکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔